02:14 , 22 اپریل 2026
Watch Live

امریکا کی ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد کے خلاف نئی پابندیاں عائد

کمپنیوں اور افراد کے خلاف نئی پابندیاں عائد

امریکا نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق مجموعی طور پر 14 افراد اور کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جن پر ایران کے اسلحہ نیٹ ورک میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں ایران کے ہتھیاروں کی فراہمی کے نظام کو نشانہ بنانے کے لیے لگائی گئی ہیں تاکہ اس کی عسکری صلاحیتوں کو محدود کیا جا سکے۔

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی میں اضافہ

امریکی محکمہ خزانہ نے مزید بتایا کہ پابندیوں کا دائرہ صرف افراد اور کمپنیوں تک محدود نہیں بلکہ بعض ایرانی طیارے بھی اس کی زد میں آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان پابندیوں میں ایران کے ساتھ ساتھ ترکیے اور متحدہ عرب امارات میں موجود ایسے عناصر کو بھی شامل کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر اس نیٹ ورک سے وابستہ ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف ایران پر معاشی دباؤ بڑھے گا بلکہ خطے میں سیاسی اور سفارتی تناؤ میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION